خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے میں افسر سمیت 5بھارتی پولیس اہلکار زخمی

سرینگر ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں دو الگ حملوں میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع کے علاقے لتر میں بھارتی پولیس کے کیمپ پر رائفل گریندوں سے حملہ کیا جس سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بی پوار، ہیڈ کانسٹیبل دترا چوہان اورسریش چوہان زخمی ہو گئے۔ ترال کے ٹی چوک میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر گرینیڈ داغ دیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔حملوں کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔