خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، گزشتہ 27برس کےدوران 10ہزارسےزائد افرادلاپتہ کیےگئے

سرینگر :(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ 27برس کے دوران ہزاروں کشمیریوں کوزیر حراست لاپتہ کیا جن کے اہل خانہ غم والم کی تصویر بنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں اورانہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا کہ آیا وہ زندہ ہیں یا پھر مار دیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے ا عداد و شمار میں انکشاف کیا گیا کہ گزشہ 27برس کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر میں دس ہزارسے زائد افراد کوحراست کے دوران لاپتہ کردیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں ہزاروں بے نام قبریں دریافت ہوئی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں۔