خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کوعلالت کے باعث صورہ ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا

مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کوعلالت کے باعث صورہ ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک کو علالت کے سبب صورہ ہسپتال سرینگر میں دخل کردیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو گردوں میں خرابی اور پیشاب کی نالی میں خون جم جانے کے باعث حالت خطرناک حد تک بگڑ جانے کے باعث بدھ کوسینٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکٹر ان کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں۔ محمد یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے 6فروری کو سرینگر میں اپنی پارٹی کے دفترسے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کردیا تھا ۔
………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پاک، سعودی بحری مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین کراچی میں مشترکہ مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز کے دوران سعودی اور پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف جنگی آپریشنز کی عملی مشقیں کیں جبکہ آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔ مشق افعیٰ الساحل کے دوسرے مرحلے میں پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کریں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افعیٰ الساحل کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور سعودی میرنز کے مابین مشترکہ مشقیں دیرہ الساحل بھی سعودی عرب میں جاری ہیں۔
بشکریہ پاک بحریہ
سعودی عرب میں دونوں ممالک کی میرینز فورسز نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ کرافٹ کے ذریعے ساحل پر اُترنے کی مشق کی۔ دیرہ الساحل مشترکہ مشقوں کے دوران اسنائپر فائرنگ اور مختلف حربی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی فورسز کے مابین مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ اور حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔