خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجیوں نےمزید 5 نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجیوں نےمزید 5 نوجوان شہید کردیئے
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران جمعرات کو بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں مزید 5کشمیری نوجوانوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے چار نوجوانوں کو ضلع بڈگا م کے علاقے پکھر پورہ میں فٹلی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کی ، پیلٹ برسائے اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے سمیر بشیر سمیت بارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ فوجیوں نے ایک نوجوان کو سوپور کے علاقے ساگی پورہ میں محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ دریں اثنا کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بڈگام اور پلوامہ کے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔