خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوان شہید کردیے

سری نگر:(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیتر نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب 2 عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انھیں ہلاک کردیاگیا۔