خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛ تعینات سی آر پی ایف اہلکار پٹرول بم حملے میں زخمی

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات سی آر پی ایف اہلکار پٹرول بم حملے میں زخمی
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی گشتی پارٹی پر صفاکدل میں پٹرول بم کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہر خاص کے علاقے صفاکدل میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے ایک ہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سی آر پی ایف ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گشت پر مامور اہلکاروں پر صفا کدل کے قریب پٹرو ل بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔حملے کے بعد صفاکدل اور ملحقہ علاقوں میں بھارتی فورسز کو متحرک کردیا گیا۔ زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔