خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ؛ 45 لڑکوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

نیشنل کانفرنس

مقبوضہ کشمیر ؛ 45 لڑکوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے رہنماء عمر عادل ڈار کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ سال بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان قیصر احمد صوفی کے گھر جا کر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے عیدگاہ کے رہائشی قیصر احمد کوبھارتی پولیس اہلکاروں نے گزشتہ سال 5نومبر کو شہید کردیاتھا۔وفد جس میں سجاد احمد پالہ اور گوہر احمد شال بھی شامل تھے نے شہید نوجوان کی یاد میں منعقد کی گئی ایک تعزیت مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ اس دوران میں تحریک حریت کے ترجمان نے ایک بیان میں کھاگ بیروہ میں پارٹی کارکن عبداللہ خان کے گھر پربھارتی فوجیوں کے چھاپے اور بیروہ ہی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 45لڑکوں کی گرفتاری اور متعد د کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم وجبر، تشدد اور اندھا دھند گرفتاریوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اور یہ طاقت اور ظلم وجبر کے حربے گزشتہ 70برس سے آزمائے گئے، مگر تحریک آزادی سے وابستہ عوام کے دلوں سے آزادی کے نغمے کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ فوج نے عبداللہ خان کے گھر پر رات کے وقت چھاپہ مار کر انکے بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ظلم وجبر، تشدد اور اندھا دھند گرفتاریوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اور یہ طاقت اور ظلم وجبر کے حربے گزشتہ 70برس سے آزمائے گئے، مگر تحریک آزادی سے وابستہ عوام کے دلوں سے آزادی کے نغمے کو ختم نہیں کیا جاسکا۔