خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛ سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دے دیا

بھارتی فورسز پردستی

مقبوضہ کشمیر؛ سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دے دیا
سرینگر:(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے دس افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوراًرہا کرنے کے احکامات دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ کے مختلف بینچوں نے دانش احمد ڈار، سجاد احمد میر، ثناء اللہ ڈار، شیخ دانش مشتاق، سلمان یوسف صوفی، نذیر احمد راتھر، محمد رستم بٹ، دانش فاروق بٹ، غلا م احمد پرے اور عمر حجام پر لاگوکالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیا ۔ نظر بندافراد کے مقدمات کی پیروی ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم نے کی۔