خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛ میری زندگی مشکلات کا شکارکردی، طالب علم

مقبوضہ کشمیر؛

مقبوضہ کشمیر؛ میری زندگی مشکلات کا شکارکردی، طالب علم

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے چلائے جانے والے پیلٹ لگنے سے بصارت سے محروم ہونے والے بارھویں جماعت کے ایک طالب علم طارق راتھر نے کہاہے کہ اسکی زندگی اب انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کا رہائشی طارق راتھر رواں برس اکتوبر میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہو ا تھا۔ طالب علم نے ایک میڈیاسروس انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے چودہ اکتوبر کو اسکے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پیلٹ مار کر اسے بینائی سے محروم کر دیا۔ طارق نے کہا کہ وہ کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا بلکہ گھریلو کام کی وجہ سے اپنے گھر سے باہر آیا تھا جس دوران فورسز اہلکاروں نے اس پر پیلٹ برسائے۔ طالب علم نے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے محاصرے کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ طارق نے مزید کہا کہ قابض اہلکاروں نے بلا وجہ اسے بینائی سے محروم کر دیا اور وہ اب آسانی سے چل پھر نہیں سکتا۔ طالب علم کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے علاج پر اب تک ایک خطیر رقم خرچ کر چکاہے لیکن اسکے باجود اسکی بینائی تاحال بحال نہ ہوسکی۔