خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر::بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اورنوجوان کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں

سرینگر۔(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شوکت احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے دوگام کاکہ پور ہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، طلباء کو ہراساں کرنے اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے دی تھی۔