خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمسلم دینی محاذ کا ڈاکٹر فکتو کی رہائی کیلئے سرینگر میں مظاہرہ

مقبوضہ کشمیرمسلم دینی محاذ کا ڈاکٹر فکتو کی رہائی کیلئے سرینگر میں مظاہرہ

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں مسلم دینی محاذ نے غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی رہائی کے لیے سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر فکتو گزشتہ 25 برس سے زائد عرصے سے جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پریس انکلیو سرینگر میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڑز او ر بینز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر قاسم کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مسلم دینی محاذ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ ڈاکٹر قاسم کو مسلسل جیل میں رکھ کر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم نے نظر بندی کے دوران بیس کتابیں تصنیف کیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایک جائزہ بورڈ نے ڈاکٹر قاسم کی رہائی کی سفارش کی تھی لیکن قابض انتظامیہ نہ یہ سفارش نہیں مانی ۔ ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔