خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پرہیں: احسن اونتو

مظفرآباد: (اے پی پی ) انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہومین رائٹس جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کیلئے اپنی فورسز کو جدید مہلک ہتھیاروں سے لیس کر رکھا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احسن اونتو نے سرینگر سے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات 8لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے پورے وادی کشمیر کو اپنے قبضے میں لے کر نہتے کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہادی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وادی کی طول و عرض میں ہر طرف انسانوں کی تڑپتے ہوئے لاشے دکھائی دے رہے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین حلاف وزری ہیاور پوری دنیا بالخصوص اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی ایک لحمہ فکریہ ہے۔ احسن اونتو نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو کشمیر میں جاری بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے اسکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔