خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں پرعالمی برادری خاموش نہ رہے، جماعت اسلامی

سرینگر: (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ وادی بھر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اورقتل عام سے جینا حرام ہو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی نے ایک بیان میں کہاہے کہ حالیہ واقعات میں دو سو کے قریب نوجوان پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوئے ہیں۔ڑولگام کولگام میں ایک بزرگ شہری فورسز کی شلنگ کی زد میں آنے سے حرکت حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے وفات پاگیا ۔ بیان میں کہاگیا کہ ضلع اسلام آباد کے دور دراز دیہات میں بھی وردی پوشوں کی جانب سے ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دھرمنہ آرمی کیمپ کے اہلکار وں بڈگام کے علاقہ دھرمنہ، سویہ بْگ، چہوہ، رْسو، رازون اور سنورکلی پورہ کے دیہات میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور وہ لوگوں کو ڈرا دھمکاکراْنہیں احتجاجی ریلیوں سے روک رہے ہیں۔مذکورہ کیمپ سے وابستہ اہلکاروں نے راہ گیروں کا چلنا دوبھر کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی پرشدید تشویش ظاہر کی ۔