خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک گرفتار
سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت متعدد حریت رہنماؤں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو بھارتی مظالم کےخلاف احتجاجی مارچ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ مارچ میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جیلوں میں قید بے گناہ کشمیریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جانب سے چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پولیس راج نافذ کردیا گیا ہے، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی وادی میں بھارتی ہندو شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریات کے فروغ کا کام کررہی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو بھارتی مظالم کےخلاف احتجاجی مارچ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ مارچ میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جیلوں میں قید بے گناہ کشمیریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جانب سے چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔