خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں نظر بندوں کی انسانی حقوق کمیشن میں سماعت

نیشنل کانفرنس

مقبوضہ کشمیرمیں نظر بندوں کی انسانی حقوق کمیشن میں سماعت
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن نے کٹھ پتلی محکمہ داخلہ کو ایک ماہ میں جیلوں اور حراستی مراکز میں نظربند کشمیریوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار اور ان کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک کے بارے میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔ گزشتہ روز جسٹس(ر) بلال نازکی کی عدالت میں درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایم ایم خان کے علاوہ چیف پراسکیوٹنگ آفیسر ممتاز سلیم کے علاوہ حریت قیادت کی طرف سے مختار حسین نقشبندی اور محمد احسن اونتو پیش ہوئے۔ جسٹس (ر) بلال نازکی نے کہا کہ درخواست میں تہاڑ جیل میں نظر بند قیدیوں کا ذکر کیا گیا ہے، تہاڑ جیل چونکہ نئی دہلی میں ہے اور ان کے حد اختیار سے باہر ہے۔ تاہم انہوں نے کمشنر سیکرٹری ہوم کو ہدایت دی کہ وہ قیدیوں سے متعلق ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔ مشترکہ حریت قیادت نے3نومبر کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں یہ درخواست دائر کی تھی۔