خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ،کشتواڑ میں آتشزدگی کے پر اسرار واقعے میں 50رہائشی عمارات خاکستر

سرینگر ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں پچاس رہائشی عمارت خاکستر ہو گئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتشزدگی کا واقعہ ضلع کے علاقے وڈوان سکنی میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جموں خطے کے علاقوں کشتواڑ ، بدھرواہ ، ڈوڈہ وغیر میں ہندو انتہا تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ نے مسلح ریلیوں کا سلسلہ کر رکھا ہے جس کے خلاف گزشتہ روز کشواڑ اور ڈوڈہ میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی۔