خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کا سکول میں گھس کر اساتذہ ، طلباء پر تشدد

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں ایک سکول میں گھس کر ساتذہ اور کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنا یا ۔ واقعے کے خلاف علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر آکر زبردست مظاہرے کیے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز کی ایک گشتی پارٹی کے اہلکاروں نے ایک نجی سکول میں داخل ہو کر طلباء اورساتذہ کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوجیوں کی مارپیٹ کے باعث کئی طلباء بے ہوش ہو گئے اور سکول میں چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ فوجیوں نے طلبا ء کوگھسیٹ کر کمروں سے باہر نکالا اور صحن میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ غا زی عبدالعزیز بابا نامی ایک استاد نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سکول میں وقفہ چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فو جیوں کے تشدد سے شبیرا حمد ڈار نامی طالب علم سخت زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں موجود طالبات کو بھی مارا پیٹا گیا جس کے باعث کئی طالبات بے ہوش ہو گئیں۔واقعہ کے خلاف طلباء سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مجرم فوجیوں کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔