خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی نے محمد رمضان نامی شہری کی اہلیہ کوبارہمولہ کے علاقے ہادی پورہ رفیع آباد میں ٹکر ماردی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔