خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، حریت رہنماؤں کی تاجروں اور مقامی سیاستدانوں سے ملاقات

نہتے عوام پر بندوقوں

سرینگر/نئی دہلی(ملت + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور سید علی گیلانی نے تاجروں اور مقامی سیاستدانوں سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف احتجاج جاری رکھنے کے لئے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ۔ بھارت کی نظر بندی اور قید سے رہائی کے بعد حریت رہنماؤ ں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سرینگر میں سید علی گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں 122 دن سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی مظالم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں تاجروں کے نمائندے اور مقامی رہنما بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مہم کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ۔