خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر میں نامعلوم افراد کے گرینیڈ حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ سرینگر کے نواحی علاقے نوگام میں کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔