خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 8اہلکار زخمی

سرینگر ۔ 15 اکتوبر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے زکورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوار فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس ہلکاروں علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی۔