خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کو توپخانہ فائرنگ مشق کیلئے لداخ میں پانچ لاکھ کنال اراضی دیدی

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کو توپخانہ فائرنگ مشق کے لیے ضلع لداخ میں تقریبا پانچ لاکھ کنال ارضی دیدی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کو 48 لاکھ کنال زمین ضلع کے سب ڈویژن ڈربگ میں منڈل تھنگ کے مقام پر دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوج نے لداخ خطے میں لیہہ کے مقام پر چار لاکھ سے زائد زمین دینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس نے پہلے ہی لداخ میں تقریباً دو لاکھ کے قریب زمین غیر قانونی طور پر قبضے میں لے رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارت کے فوج کے پاس کل 66 فائرنگ رینج ہیں جس میں ایک درجن کے لگ بھگ صرف مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔