خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، گرینیڈ حملے میں چار افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں

سرینگر ۔ (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک گرینیڈدھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے اونتی پورہ تھانے پر پھینکا جانے والا گرینیڈ تھانے کے مرکزی دروازے کے باہر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چارشہری زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے سرینگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پلوامہ کے علاقے دربگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک خاتو ن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔