خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: امتحانی مرکز پر نامعلوم افراد کا پٹرول بموں سے حملہ

سرینگر: (ملت+آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں امتحانی مرکز پر نامعلوم افراد نے پٹرول بموں سے حملہ کیا۔یہ حملہ گزشتہ روز ضلعگاندربل کے منی گام علاقے میں اس وقت کیا گیا جب امتحانی مرکز میں بارہویں جماعت کیطلباء امتحان دے رہے تھے۔اس دوران نامعلوم افراد نے سکول کے عقب سے پے در پے دو پٹرول بم پھینکے جو سکول کے احاطے میں زوردزر دھماکوں سے پھٹ گئے۔حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول منی گام کے مطابق گیارہ بجے امتحان شروع کیا گیا اور ٹھیک گیارہ بجکر پچیس منٹ پر سکول کی عمارت پر دو پٹرول بم پھینکے گئے ۔دھماکہ کے فوراً بعدفوج سکول میں داخل ہوگئی اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔