خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید 1 کشمیر ی نوجوان کو شہیدکر دیا

سرینگر((ملت آن لائن اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتے کے روز ضلع بانڈی پورہ میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا جس سے مقبوضہ علاقے میں جمعہ کے روز سے شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو سات ہو گئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گریز میں پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے جمعہ کی شام ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں چھ نوجوانوں کو ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ دونوں مقامات پر بھارتی فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے۔