خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ککر ناگ میں آپریشن شروع کردیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے ککر ناگ میں آپریشن شروع کردیا

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ہفتے کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ککر ناک کے علاقے وٹنارڑ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی جس کے سبب پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…لندن: کشمیریوں، سکھو ں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا
لندن(ملت آن لائن)برطانوی دارالحکومت لندن میں کشمیریوں ، سکھوں اور انکے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں سینکڑوں مظاہرین نے اس موقع پر کشمیر اور خالصتان کی بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں اور بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔مظاہرے کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب بھارتی ہندو شہریوں کے ایک گروپ نے مظاہرین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری مداخلت کر کے صورتحال پر قابو پالیا۔