خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر:: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال

سرینگر ۔ (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کولگا م میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران چھ کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف پیر کو پوری وادی کشمیر اور جموں کے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر ، ضلع رام بن کے قصبے بانیہال اور جموں کے دیگر علاقون میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی ۔ ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جمعہ کے روز قاضی گنڈ میں چھ نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیلئے دی تھی ۔