خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ کشمیری شہید

سری نگر:(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی سے پانچ کشمیری شہید ہوگئے ۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پامپور میں بھارتی فوج نے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج صبح پانچ کشمیری شہید کردیئے گئے ۔ بھارتی فوج کی گزشتہ روز سے اس علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔