خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی

سرینگر(ملت آن لائن)بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قاضی گند کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکارزخمی ہوئے۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے تقریباً 11 بجکر 15 منٹ پر قافلے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔فوجی آفیسر نے بتایا کہ حملے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے ،انہوں نے مزید کہا کہ 148زخمی اہلکاروں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ چار زخمی زیر علاج ہیں۔حملے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس ،پیراملٹری اور بھارتی فوج کی جانب سے جوائنٹ کومبنگ اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج پر حملے کے بعد سرینگر جموں نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔تاہم ایک سینئر پولیس آفیسر کی جانب سے کہا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی جانب سے کیا گیا ہو۔پولیس آفیسر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 148لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین دونوں جماعتیں کشمیر میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ہوسکتا ہے ان کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہو اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے147۔