خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، متعدد زخمی
سرینگر ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے وارپورہ میں ہفتے کی رات کو گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کو زدوکوب کیا اور گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ کی۔ فورسز کی اس مذموم کارروائی کے خلاف علاقے کے لوگوں نے زبردست مظاہرے کے ۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ فائر کیے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔