خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر : دو اورکشمیری نوجوان شہید

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں حاجن کے علاقے بونی خان میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ایک بھارتی پولیس افسرنے دعویٰ کیاہے کہ ایک فوجی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوں کو قتل کیاگیا ہے اورآخری اطلاعات ملنے تک کارروائی جاری تھی ۔ادھر وادی کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے شہریوں کے قتل عام اور دیگر مظالم کے خلاف ہڑتال منگل کو بھی جاری رہی ۔