خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: مزید ایک کشمیری شہید،100سے زائد زخمی

سرینگر: (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی آزادی کے متوالوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا، سو سے زائد زخمی اور درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا، 75 روز میں شہدا کی تعداد 105 ہوگئی۔ وادی میں کشیدگی برقرار رہی اور بیشتر اضلاع میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ رہا، پابندی کے باوجود کشمیری مظاہرین نے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج جاری رکھا اور بھارت مخالف ریلیاں نکالیں۔ سری نگر، کولگام او ر وادی سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ مختلف علاقوں سے سو کشمیری گرفتار کر لیے گئے، وادی میں حریت کی اپیل پر 26 ستمبر تک ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔