خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر مسلم کانفرنس کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

مقبوضہ کشمیر مسلم

مقبوضہ کشمیر مسلم کانفرنس کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے جدوجہد آزادی کو حصول مقصد تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم کانفرنس کا ایک اجلاس سرینگر میں پارٹی سربراہ محمد سلطان ماگرے کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلطان ماگرے نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدیا پاکستان ، بھارت اور کشمیریوں کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات سے ہی تنازعہ کشمیرکو پائیدار بنیادوں پر حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر بالخصوص اقوام متحدہ میں اٹھانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جدوجہد آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پارٹی اور مشترکہ مزاحمتی قیادت کے لائحہ عمل پر مکمل طورپر عملدرآمدکریں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت سے مکمل آزادی کے حصول تک جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر جاری رکھا جائے گا۔