خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی ڈوزیئر کو دیکھیں گے، امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی ڈوزیئر کو دیکھیں گے جس کے بعد اسے محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں شامل میں کیا جاسکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور دوطرفہ تعاون دیکھنا چاہتے ہیں،افغانستان میں طالبان سے امن مذاکرات مشکل ہوتے جارہے ہیں،عسکریت پسند افغانسان کی سلامتی کو سبوتاز کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور دوطرفہ تعاون دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد اور نئی دہلی کو عوام اور خطے کے مفاد میں مصالحت کرنا ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ک محکمہ خارجہ انسانی حقوق کے متعلق سالانہ رپورٹ مرتب کررہاہے اوراس کے لئے مختلف ممالک سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جمع کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کا جائزہ لیا جائے گا اوراسے سالانہ رپورٹ میں شامل کیا جاسکتاہے۔ایک سوال پرمارک ٹونر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امریکا کا موقف پرانا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی تنازعات ہیں۔ ان کا واحد حل بات چیت ہے۔ اور دونوں ملکو ں کو امن بات چیت کی ترغیب دیتے رہیں گے۔طالبان سے متعلق سوال پر مارک ٹونر نے کہاکہ افغانستان میں طالبان سے امن مذاکرات مشکل ہوتے جارہے ہیں،عسکریت پسند افغانسان کی سلامتی کو سبوتاز کررہے ہیں۔ افغانستان میں شہریوں کی قیادت میں امن چاہتے ہیں امن کیلئے طالبان اور دیگر گروپوں سے مذاکرات لازمی ہیں۔امن عمل کی اب بھی حمایت کرتے۔