خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کرکٹرکو شہید کردیا

سری نگر (ملت آن لائن + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کرکٹرکو شہید کردیا ۔ دارالحکومت سری نگر بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعہ سرینگر کے علاقے برین نشاط میں پیش آیا۔ بھارتی پولیس کی گاڑی ایک کار پر چڑگئی جسکے نتیجے میں محمد اشرف نامی شخص موقعے پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی ارشد احمد شدید زخمی ہوا۔محمد اشرف ریاستی سطح پر کرکٹر کھیل میں نام حاصل کرچکے ہیں . اس سے قبل بھارتی فوج نے دو کرکٹرز کو شہید کردیا ہے جبکہ ایک تائیکونڈو کے ابھرتے کھلاڑی کو بھی ابدی نیند سلا دیا۔ شہری کے جان بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے زبردست مظاہرے کیے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ مجرم بھارتی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔واضح رہے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایک ٹیم کو اس بنیاد پر گرفتار کرکے کھلاڑی پر غداری کا مقدمہ درج کیا کہ انہوں نے میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی وردی پہن کر پاکستانی ترانہ پڑھا