خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

مقبوضہ کشمیر میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور اس دوران نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں۔ 2017 میں بھارتی فوجیوں نے 291 کشمیریوں کو شہید کیا گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد شہید ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے خلاف 2 کشمیریوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ مقدمہ بھارتی فوج کی دسویں گراہول رائفل بٹالین کے خلاف درج کیا گیا جس میں بٹالین کے میجر آدتیا کو نامزد کیا گیا ہے۔