خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارامولا میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کر کے 6 افراد کی جان لے لی گئی۔ قابض بھارتی فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی جانب سے اڑی میں مشترکہ طور پر جعلی آپریشن کیا گیا جس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 14 افراد کو قتل کیا جب کہ 181 کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سرچ آپریشن کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی، آپریشن کے دوران فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔ ادھر اُڑی کے علاقے میں بھی گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔کشمیروں کی شہات کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، قابض بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔