خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائی میں مزید 3 کشمیری شہید

سرینگر( ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کے بعد قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ گزشتہ روز سے جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کہ مطابق ضلع کپواڑا میں جاری آپریشن کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا جس کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے مظاہرین پر تشدد بھی کیا۔