خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ
سری نگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج گولیاں برسانے سے باز نہیں آرہی۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں اب خواتین کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے اور ان واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام اور شوپیاں میں سادہ لباس قابض بھارتی فوجی لڑکیوں اور خواتین کی چوٹیاں کاٹنے لگے ہیں۔

جب کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعات پر پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں اس سے قبل بھی قابض بھارتی فوج کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جرائم کو چھپانے اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی اس حق خود ارادیت دیے جانے کے انتظار میں ہیں جو اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں انہیں دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مقامی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے اندھا دھند ظالمانہ اقدامات کر رہا ہے۔