خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم

میرپور(ملت + آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے شہریوں پر بھارتی قابض افواج کے انسانیت سوز مظالم ، نوجوانوں ، بچوں اور خواتین کی آنکھوں پر پیلٹ گن کے استعمال ، عالمی برادری اور عالمی ادارے کی مجرمانہ غفلت اور زخمی کشمیریوں کے لہولہان چہروں پر مبنی ڈاکیو منٹری ظلم کشمیرجل رہا ہے کے روح فرسا مظالم دیکھ کر میرپور بھارت کا جو یار ہے غدار ہے غدارہے ، بھارت کاایک ہی علاج الجہاد، الجہادکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، عوامی حلقوں کا جماعت اسلامی کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے پر شاندار خراج تحسین ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف ندیم بٹ نے انجام دئیے ۔کشمیر جل رہا ہے کشمیریوں کے سینے بھارتی افوجا کی گولیوں سے چھینی پیلٹ گن کے ظالمانہ استمال سے کشمیریوں کی بنیائی چھینی اور کشمیریوں کو 70 سال سے حق خودارادیت کے حق سے محروم رکھنے والے سنگین جرائم کے مرتکب بھارت کے خونی درندوں کو اگر نہ روکا گیا تو نہ صرف برصغیر پاک وہند، جنوبی ایشاء سمیت دنیا بھر کا امن خاکستر ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپور شہر بشیر شگو ، صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر ریاض احمد نے چوک شہیداں میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کی گولیوں سے زخمی شہداء اور نابنیاہونے والے معصوم بچوں اور خواتین کی لہولہان تصاویر پر مبنی ڈاکیو منٹری فلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکیو منٹری فلم میں معصوم کشمیری بچوں اور جوانوں کے لہولہان چہروں اور زخموں سے چور جسم دیکھ کر شہریوں کی اکثریت آبدیدہ اور نوجونوان کے فلک شگاف نعروں سے چوک شہیداں کی سرزمین گونج اٹھی، نوجوانوں کی طرف سے بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد المددالمددیا خدایاخدا ، الجہاد الجہاد ، ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا کے نعروں نے ماحول کو گرمائے رکھا۔ جبکہ تحریک آزادئ کے سرخیل راہنما سید علی گیلانی شہدوانی کے والد محترم اور دیگر شہداء کے والدین کی تقاریر پر بھی ڈاکیومنٹری فلم دیکھنے والے شہریوں کو رلادیا سینکڑوں شہریوں کا بھارتی ظلم و جبر اور عالمی برادری کی سنگدلانہ بے حسی اور بھارتی حکمرانوں کے جنگی جرائم نظر انداز کرنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج۔