خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی برقرار، سری نگر میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں 56 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ جبکہ آج بھی تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج آزادی مارچ کیاجا ئے گا۔ گولیوں کی تڑتڑاہٹ ، آنسو گیس کی شیلنگ ،مظاہرین پر تشدد ، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر کو کوئی طاقت دبا نہ سکی۔ آزادی مارچ سے خوفزدہ ہو کرانتظامیہ نے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں دوبارہ کرفیو لگا دیاہے۔ بڈگام، باندی پورہ اور ہند واڑہ میں آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی بھی لگائی گئی ہے۔ وادی میں حریت کانفرنس کی اپیل پر 8 ستمبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔