خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں حریت رہنماء کا بیٹا شہید

مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح

مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں حریت رہنماء کا بیٹا شہید

سری نگر (ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے سوپور میں معروف حریت رہنماء محمد مقبول صوفی کے بیٹے کوشہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے سوپور کے نواحی علاقے ہیرون انسو میں 25سالہ عارف احمد صوفی کو گزشتہ شام گولی مار کر شہید کیا۔ حریت رہنماء بشیر احمد طوطا نے ایک بیان میں عارف احمد صوفی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف ایک فارماسوٹیکل کمپنی میں کام کرتا تھا اور علاقے میں واقع بھارتی فوجی کیمپ کے اہلکار انکے والد کی جدوجہد آزادی سے وابستگی کی وجہ سے اسے ہراساں کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے عارف کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ادھر بھارتی فوجیوں نے پٹن اور بارہمولہ کے علاقوں سے میسر ماجد بٹ ، مظفر احمد ہرہ ، بشیر احمد بٹ ، سجاد احمد بابا ، گوہر احمد گیلانی ، عابد بلال قادری ، مشتاق احمد شاہ اور کنول جیت سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔