خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر : نوجوان کی شہادت پر سوپور میں مکمل ہڑتال

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان مظفر احمد نائیکو کی شہادت پر ہفتے کے روز سوپور قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے مظفر احمد نائیکو کو جمعرات کی رات کو ضلع بڈگام کے علاقے ماچھواہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ قصبے میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ دریں اثنا ضلع بانڈی میں محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ کیا اور ایک روزہ ہڑتال کی ۔ احتجاجی ملازمین نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ سے چیف میڈیکل افسر کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تووہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دیں گے۔