خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے

مظفرآباد (ملت ان لائن + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر لایا جائے ، پاکستان کی جیلوں میں جتنے بھی بھارتی جاسوس ہیں انہیں فی الفور پھانسی پر لٹکایا جائے ، ان خیالات کا اطہار انصار الامہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جتنا جلدی حل ہو جائے وہ خطے کے لئے بہتر ہے۔ ہندوستان میں سفاک، درندہ صفت ، وحشی اور دہشت گردوں کی حکومت ہے۔جواپنی ماتا گائے کا غلیظ پیشاب پی کرہندوستان میں دوسری بڑی اقلیت مسلمانوں اور خصوصاً پاکستان کے بارے میں انتہائی غلیظ سوچ رکھتے ہیں۔ جنہوں نے ایک طرف تو ہندوستان میں گائے کے گوشت کھانے پر مسلمانوں کو ظلم و تشدد اورہتک کا نشانہ بنا رکھا ہے۔دوسری طرف ہندو انتہاء پسندوں نے گائے کے گوشت کھانے پرپھانسی یا سزائے موت کی تجویز کا بل اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے ان کا یہ فعل مسلمانوں کے عقائد کے بارے میں متعصبانہ سوچ کی انتہاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کلبھوشن کے مسئلہ پر کسی مصلحت کا شکار نہ ہو بلکہ وہ فی الفور مجرم کو سرِ عام پھانسی پر چڑھائے۔کلبھوشن یادیو کے مسئلہ کو بنیاد بنا کر بے گناہ گرفتار پاکستانیوں کوہندوستان کا رہا نہ کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں شہید کیے گئے بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنا جابرانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔کشمیری گذشتہ 70سالوں سے قربانی دیتے چلے آ رہے ہیں اور اپنے پیدائشی حق، حق خواداردیت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے اور اسی طرح جانوں کے نذرانے دے کر عالمی برادری کو یہ باور کرواتے رہیں گے کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف آزادی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا کہ کشمیریوں کا خون اتنا سستا اور ارزاں نہیں ہے ہندوستان کو اس کی قیمت چکانا ہو گی اور ہم اس کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔