خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی قبروں کی بے حرمتی کی مذمت

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں پابندیوں اور لوگوں کوجامع مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے جموں خطے کے علاقے سانبا میں ہند و انتہا پسندوں کی طرف سے قبروں کی مسمار ی اور قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی بھی سخت مذمت کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سرینگر میں جاری بیان میں سید علی گیلانی اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں کی گھروں اور تھانوں میں نظر بندی پر بھی سخت تشویش ظاہر کی ۔ بیان میں جیلوں میں غیر قانونی طور پرنظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ نظربندوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔