خبرنامہ کشمیر

ملازمین محکمہ صحت عامہ کی 18روز سے جاری ہڑتال

میرپور(آئی این پی) ملازمین محکمہ صحت عامہ کی اٹھارہ روزہ مسلسل ہڑتال کے باعث طلبہ و طالبات کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی میرپور نے بھی تدریسی امور متاثر ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے مطالبات فوری حل کرکے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور ذیلی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے تدریسی امور شروع کیے جائیں تفصیلات کے مطابق میرپور میں ملازمین اتحاد فورم کی اٹھارہ روز مسلسل ہڑتاک کے باعث سٹیٹ کالج آف نرسنگ اورسٹیٹ سروسز اکیڈمی کے ذیلی اداروں کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی ، پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول میں طلبہ و طالبات کے تدریسی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ اور پنجاب میڈیکل فیکلٹی لاہور اور نرسنگ کونسل کے زیر اہتمام آمدہ امتحانات کی تیاری میں ان اداروں کے طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گذشتہ روز کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال میرپور میں ملازمین محکمہ صحت عامہ کے ہڑتالی کیمپ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور ٹیچنگ ستاف کی ہڑتال کے باعث ہمارے تدریسی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کا کوئی متبادل اہتمام نہیں اور نہ ہی حکومت یا محکمہ نوٹس لے رہا ہے سٹوڈنٹس کا موقف تھا کہ ہڑتالی ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری حل کیا جائے تاکہ محکمہ صحت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے تدریسی امور اور نصاب کی بروقت تکمیل ہو سکے بصورت دیگر آمدہ امتحانات میں طلبہ وطالبات کا مستقبل داو پر لگ جائے گا ۔ ادھر میرپور کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے بھی ملازمین صح کی ہڑتال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین صحت کے مسائل حل کرنے میں ذمہ داری کا مطاہرہ کرے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں جسکا حکومت کو احساس کرنا چائیے اگر وزیرخزانہ چند سو ملازمین کا مسلہ حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے تو پورے آزاد کشمیر میں محکمہ صحت کے مسائل کیسے حل ہوں گے ۔