خبرنامہ کشمیر

مودی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کروانا چاہتا ہے

میرپور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ بھارت وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کروانا چاہتا ہے افواج پاکستان کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا دی کل بھوشن یادیو نے پاکستان کے اندر منفی سرگرمیوں ، شرانگیزیوں اور فرقہ وارانہ فسادات سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بھارتی نیٹ ورک اوربھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا ہے اس کو سزا موت دینا پاکستانی قوم اور پاکستان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا اور بھارتی وزیراعظم کو یہ باور کرا دیا گیا ہے پاکستان کسی بھی صورت پاک سرزمین میں خفیہ کارروائیاں اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا۔ بھارتی حکومت ایک طرف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور دوسری طرف بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی دھمکیاں دی رہی ہیں ۔ افواج پاکستان نے اپنے قوانین و آئین کے تحت کل بھوشن یادیو کا کورٹ مارشل کیا ۔ بھارتی دہشت گرد اور اس کی خفیہ ایجنسی را کے سینئر موسٹ اہلکار کل بھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی فرقہ وارریت اور بم دھماکوں میں مکمل طور پر ملوث تھا بھارتی جاسوس کلبھوش کو سزائے موت دینے کا فیصلہ میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور مودی سرکار نے دہشت گردی اور قتل و غارت گری کر کے پاکستان کے اندر انتہا پسندی کو فروغ دیا یہی وہی بھارت ہے جس نے جموں کشمیر کے عظیم لیڈر محمد مقبول بٹ شہید ،انسانی حقوق کے علمبردار افضل گورو اور دیگر کشمیری کو بھارتی کی جیلوں میں نہ صرف پھانسی بلکہ ان شہدا کی میتیں ورثا کے حوالے تک نہ کیں پاکستان بہادر سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجود باجوہ اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے اس تاریخی اقدام کو پاکستان آزادجموں وکشمیر مقبوضہ جموں کشمیر اور بیرون ممالک عوام کل بھوشن یادیو سینکڑوں مسلمانوں کا قاتل اور دشمن ہے اسے جلد از جلد پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تاکہ ہندوستان کو بھی پتہ چل سکے کہ دہشت گردی کا انجام المناک ہوتا ہے، ہندوستان کے حاضر سروس جاسو س کو ہرگز معاف نہ کیا جائے ، اسے پاکستان میں بے گناہ افراد کے قتل ، سندھ اور بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی پاداش میں اسے نشانۂ عبرت بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمنی ہندوؤں کی فطرت میں شامل ہے، شاید ہندواپنے ہر پیدا ہونے والے بچے کو پاکستان دشمنی گھٹی میں گھول کر پلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ہندوستان کے طول و عرض میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ، ممبئی ، گجرات ، اترپردیش اور دیگر علاقوں سمیت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی بربریت ، قتل و غارت گری سب کے سامنے ہے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان میں RAWکے آفیسران و ایجنٹس متحرک ہیں اور جگہ جگہ خود کش دھماکوں ، قتل و غارت گری میں ملوچ ہیں۔ انسانیت کے یہ قاتل جودوسروں سے زندگی چھینتے ہیں۔ انہیں بھی جینے کا حق حاصل نہیں ہے حکومت کسی مصلحت کا شکار نہ ہو اور عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ خون ایک جیسا ہوتا ہے اور مسلمانوں کا خون اتنا ارزاں نہیں جتنا ہندوستان نے سمجھ لیا ہے۔ ہم عدالت کے اس فیصلے کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم عروج پر ہیں اور نام نہاد الیکشن کے دن کشمیریوں نے ہڑتال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں اور ان کے اقتدار کو جابرانہ مسلط کیے جانے کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کو آپس میں اتفاق و اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے ہمیں فرقہ واریت ، لسانیت، صوبائیت اور دیگر تمام تر تعصبات کو بُھلا نا ہو گا یہ تعصبات ہمارے لئے مذہبی اور ملی لحاظ سے انتہائی نقصان دہ ہیں۔