خبرنامہ کشمیر

مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف حریت رہنماوں کا وادی میں ہڑتال کا اعلان

سری نگر (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف وادی میں ہڑتال کا اعلان،دی دو اپریل کو مقبوضہ کشمیر کا دورے میں ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی دو اپریل کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جہا ں پر وہ ناشری چنانی ٹنل کا افتتاح بھی کریں گے ۔حریت رہنماوں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف دو اپریل کو وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم ایسے وقت پر کشمیر آرہے ہیں جب ان کی قابض افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ کشمیریوں کے سینوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے۔ پیلٹ گن کے ذریعے سے ان کی بینائی چھینی جا رہی ہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ آزادی کی پرامن تحریک پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، اب ہڑتال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔