خبرنامہ کشمیر

میرواعظ کا نہتےکشمیریوں کےقتل عام کی مذمت کےحوالےسےوزیراعظم پاکستان کے بیان کاخیرمقدم

سرینگر۔(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چےئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کشمیر میں قتل وغارت کی مذمت کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی تشویش کو سراہتے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے پاکستان کو بحیثیت ایک فریق کے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں معصوم کشمیریوں کے قتل پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہاتھا کہ بھات کو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ میر واعظ عمرفاروق نے بھی بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ قتل وغارت کی مذمت اتوارکو ضلع کولگام کے علاقے لارو میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 10کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد سامنے آئی۔