خبرنامہ کشمیر

میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

سرینگر (ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیمینار کو روکنے کیلئے متعدد حریت رہنما ؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا، میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک سیمینار کو روکنے کیلئے کئی حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے5 جنوری بروز جمعہ سرینگر میں ایک سیمینارکے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا۔یہ سیمینار سلامتی کونسل کی طرف سے 5 جنوری 1949ء کو کشمیریوں کے حق خود اردایت کے بارے میں پاس کی جانے والی قرار داروں کے تناظر میں رکھا گیا تھا۔ بھارتی پولیس نے غلام احمد گلزار، سید امتیاز حیدر، گلزار احمد بٹ، محمد یاسین عطائی، مولوی بشیر احمد اور دیگر حریت رہنماؤں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں نظر بند کر دیا۔یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کو کٹھ پتلی انتظامیہ نے 2010 ء سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رکھا ہے۔سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اور تحریک حریت کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف صحرائی بھی ان دنوں گھر میں نظر بند ہیں۔دریں اثناکٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو بھی بدھ کے روز سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ پر دوبارہ نظر بند کر دیا۔